شرم و حیا کی تمام حدیں پار ۔۔۔۔ اداکارہ سنبل اقبال نے شادی شدہ مرد سے تعلق قائم کرلیا؟ایسی تصاویر سوشل میڈیاپرلیک ہو گئیں دیکھنے والوں کا اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ سنبل اقبال پر بھی شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلق قائم کرنے کا الزام عائد کر دیا گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سنبل اقبال پر یہ الزام ماڈل واداکارہ منتاشا کیانی نے عائد کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے اس کے والد کے ساتھ تعلق قائم کر رکھا ہے۔


منتاشا نے ثبوت کے طور پر کئی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں سنبل اقبال کو منتاشا کے والد کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق منتاشا کیانی کا کہنا ہے کہ سنبل اقبال نے ہمارے والد کو ہم سے ملنے سے بھی روک لیا ہے اور اب وہ ہم بیٹیوں سے نہیں ملتے۔ اپنی طویل فیس بک پوسٹ میں منتاشا کیانی لکھتی ہے کہ سنبل اقبال نے میرا والد چوری کر لیا ہے۔ یہ میرا اصلی فیس بک اکاﺅنٹ ہے اور اسے میں ہی استعمال کرتی ہوں۔ اس سے پہلے بھی میں سنبل اقبال کے میرے والد کے ساتھ تعلق کے متعلق پوسٹس کر چکی ہوں اور سنبل اقبال اس اکاﺅنٹ کو جعلی قرار دے کر اپنے کرتوت چھپانے کی کوشش کر تی آئی ہے۔ اب میں سب کو بتاتی ہوں کہ یہ اکاﺅنٹ اصلی ہے اور میں ہی اسے چلاتی ہوں۔ میں سنبل اقبال سے پوچھتی ہوں کہ وہ میرے بابا کے ساتھ کیوں گھوم رہی ہے؟ اس کا میرے بابا کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟“