چھپکلی پر تکرار۔!!! شنیرا اکرم نے ارمینا خان کو بلاک کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور اداکارہ ارمینا خان کی سوشل میڈیا پر جنگ شدت اختیار کرچکی ہے، اداکارہ نے الزام لگایا کہ شنیرا نے ان پر تنقید کی اور جب ان سے وہ بیان ہٹانے کا کہا گیا تو انھوں نے اسے بلاک کر دیا۔

واضح رہے کہ دونوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے چھپکلی سے ڈرنے سے متعلق پوسٹ شیئرکی۔ارمینا خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک چھپکلی کی تصویر بھی لگائی اور لکھا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے واسطہ پڑے۔ اداکارہ ارمینا خان کی پوسٹ پر شنیرا نے طنز کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انھیں سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی دہشت گردی، وبائی امراض، قدرتی آفات، سیاسی بدامنی، قحط اور غربت جیسی صورت حال سے گزر چکے ہیں اور پھر بھی ایک چھوٹی سی چھپکلی سے اتنا ڈرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ٹوئٹ میں شنیرا کا کہنا تھا کہ چھپکلی ہماری دوست ہے اور یہ ڈینگی اور ملیریا کے مچھر کھا کر ہمیں ان سے محفوظ رکھتی ہیں، اس لیے اس سے نفرت نہ کریں۔ اس پر ارمینا خان نے جواب میں لکھا کہ ان کے فوبیا کا مذاق اڑا کر انہیں بتایا جارہا ہے کہ کیاکرنا چاہیے۔انہوں نے شنیرا سے ٹوئٹ ہٹانے کا کہا اور بعد میں ارمینا نے ایک اور ٹوئٹ کی اور بتایا کہ شنیرا نے ٹوئٹ ہٹانے کے بجائے انہیں بلاک کردیا ہے۔