گھریلوتنازعات اور شوہر کی بیوفائی نے توڑ کر رکھ دیا۔۔!! گلوکارہ صنم ماروی مداحوں کو افسردہ چھوڑ گئیں

لاہور (نیوز ڈیسک ) معروف صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا،صنم ماوری نے یہ فیصلہ گھریلو تنازعات کی وجہ سے کیا۔تفصیلات کے مطابق صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد گلوکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔صنم ماروی کی جانب سے گلوکاری کو خیرباد کہنے کا

اعلان اس وقت کیا گیا جب ان کی سوتیلی بہن گلوکارہ ریشماں پروین نے ان پر شدید الزامات لگاتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔سوتیلی بہن ریشماں پروین کی ویڈیو کے بعد صنم ماروی نے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 15 سے 20 دن میں گلوکاری کو چھوڑ دیں گی۔ صنم ماروی نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب ان کے اہل خانہ ہی ان کے دشمن بن جائیں اور ان کی ملکیت اور پیسہ ہی ان کے تنازعات کا سبب بنے تو وہ ایسے شعبے میں مزید کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔صنم ماروی نے بھی اپنے زندگی کو خطرات کا ذکر کیا تاہم انہوں نے واضح نہیں بتایا کہ انہیں کس سے خطرہ ہے۔صنم ماروی نے واضح طور پر بہن ریشماں پروین سے تنازعے کا ذکر بھی نہیں کیا اور اپنے خاندانی جھگڑے کو مداحوں کے تنازعہ سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ان کے گلوکاری چھوڑنے کی ایک وجہ سندھی مداحوں کی جانب سے ان کی کردارکشی کرنا بھی شامل ہے۔ گلوکارہ نے دعوی کیا کہ خاندانی جھگڑے سامنے آنے کے بعد سندھ کے مداح ان کی کردارکشی کرتے ہوئے ان کے خلاف نامناسب زبان استعمال کر رہے ہیں اور وہ مزید گلوکاری نہیں کرنا چاہتیں۔صنم ماروی نے یہ دعوی بھی کیا کہ سندھ کے مداحوں نے ہمیشہ ان کی کردارکشی کی جب کہ پاکستان بھر کے دیگر مداحوں نے انہیں عزت دی۔انہوں نے یہ دعا بھی کی کہ اب سندھ کی سرزمین کسی اچھے گلوکار کے لیے ترس جائے گی اور کوئی بھی شاہ، سچل اور سامی کو گانا والا گلوکار سندھ کو نہیں ملے گا۔