عشق میں ناکامی۔۔!! بھارتی اداکارہ نے لائیو زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

کیرالہ ( ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا کی ایک مقامی اداکارہ نے بوائے فرینڈ کی جانب سے شادی سے انکار پر سوشل میڈیا لائیو ویڈیو کے دوران زہر پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چندنا نامی کاناڈا کی اداکارہ اور ان کے دوست دنیش گزشتہ پانچ سال سے ایک

دوسرے سے محبت کرتے تھے، مبینہ طور پر چندنا کی فیملی دنیش کے گھر شادی کے معاملات طے کرنے کیلئے گئی ، جہاں دنیش کے والدین نے چندنا کے کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے اس کی بے حد بے عزتی کی، اور اپنے بیٹے کا رشتہ دینے سے انکار کر دیا ۔ جس کے بعد چندنا کی اس معاملے پر اپنے بوائے فرینڈ دنیش سے کافی لڑائی بھی ہوئی ۔ اس کے بعد چندنا نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، سوشل میڈیا پر لائیو آ کر چندنا نے کہا کہ دنیش اس بات پر بالکل بھی خوش نہیں تھا اور میں کسی صورت بھی خود کو مسترد کیا جانا برداشت نہیں کرسکتی، اسی لیے میں نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ کہنے کے بعد چندنا نے زہر پی لیا ۔


پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ہے ، اور دوسری جانب سڈا گنتے پلیا کے پولیس اسٹیشن نے دنیش اور اس کے گھر والوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کرتے ہوئےچھان بین شروع کردی ہے۔