غیر اخلاقی ویڈیو کیس۔!! اداکارہ میرانے خاموشی توڑ دی

لاہور (ویب ڈیسک) لالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر بول پڑیں کہتی ہیں کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا کے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی ۔ تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ

میرا گزشتہ روزغیرملکی ائیرلائن کے ذریعے واشنگٹن سے لاہور پہنچ گئیں تھیں۔ پاکستان پہنچنے پر انہوں نے اپنے آپ قرنطینہ میں رکھا ہے، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ کیپٹن نوید اور میرا کے عدالت سے گرفتاری وارنٹ نکل گئے ہیں، اداکارہ میرا اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی وارنٹ گرفتاری کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا کے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کروں گی ۔ لاہور مقامی عدالت نے غیر اخلاقی ویڈیو کیس میں عدالت پیش نہ ہونے پر اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی فحش ویڈیو کے خلاف لاہور کے شہری نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ویڈیواخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی اور ملک کا وقار مجروح ہوا ہے۔ واضح رہے میرا کو امریکہ میں اپنے سابق شوہر کیپٹن نوید کے ساتھ بھی دیکھا گیااور ان کی کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ باربی کیو کرتے اور پارک میں گاڑی میں بیٹھ کر سیر سپاٹے کرتی نظر آئی تھیں۔ امریکہ سے سٹی فورٹی ٹو سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ پاکستا ن آکر مرنا چاہتی ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملک کی سٹار کو وطن واپس لائے ۔اداکارہ میرا نے نیویارک سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کی بہادری کی تعریف کی ہے۔