سابقہ تمام ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں۔۔!! خلیل الرحمان قمر نے اچانک کونسا ڈرامہ بنانے کا اعلان کر دیا؟ مداحوں کی بے صبری بڑھ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) معروف پاکستان مصنف خلیل الرحمان قمر نے’ارطغرل غازی‘ کی طرز پر ڈراما لکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں ارطغرل غازی کی طرز پر ڈرامہ بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوں، 3 روز قبل میں نے ہمایوں

سعید سے اس موضوع پر بات بھی کی تھی جس کے بعد ہم نے ارطغرل کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس صرف وسائل کی کمی ہے، ورنہ ہمارےپاس بہترین ہدایت کار اور اداکار موجود ہیں۔ ہم اس طرز کا ڈرامہ بنا سکتے ہیں جس پر ہم کام شروع کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ترکی ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں دھوم مچادی ہے پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل (ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی) پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں 13 ملین یعنی ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔جب کہ ترکی میں اس ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 برسوں میں 12 ملین ویوز یعنی ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو خوب مقبولیت دی جا رہی ہے جس کے بعد ہر قسط کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چرچے کئے جاتے ہیں۔ جتنی شہرت ارطغرل غازی کو ترکی میں ملی تھی،ا س سے کہیں زیادہ شہرت اس کو پاکستانی مداحوں کی جانب سے دی جا رہی ہے۔ترکی ڈرامے کی پاکستان میںمقبولیت کے بعدپاکستان میں ’میرے پاس تم ہو‘‘ اور ’’پیارے افضل‘‘ سمیت متعدد کامیاب سیریلز دینے والے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران کہا ہے کہ وہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھنی شروع کردی ہے۔خلیل الرحمان قمر کے اس اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے سپورٹ کا اعلان کیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ ڈرامہ جلد ہی بن جائے گا اور مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔