عرفان خان کس کام کیلئے مجبور کیا کرتے تھے؟ پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے امید ظاہر کردی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے امید ظاہر کی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیزیں بہتر ہوں گی، صبا قمر کے پاکستان میں تو فینز ہیں ہی لیکن ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اداکار عرفان خان کے ساتھ اداکاری کے بعد ان کے فینز کلب میں اضافہ ہوا ہے ،

ورسٹائل بالی اداکار عرفان خان کے انتقال کے بعد ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے ساتھی اداکار کے ساتھ سیٹ پر گزارے وقت کی یادیں شیئر کیں، صبا قمر نے کہا میں عرفان خان کی موت پر بہت اداس ہوں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ، ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک ’فین مومنٹ‘ رہا، پاکستانی اداکارہ نے کہا مجھے یقین ہے کہ اداکاری درحقیقت خیالی حالات میں سچے انداز میں برتاؤ کرنا ہے اور میں نے یہی چیز عرفان خان میں دیکھی تھی، صبا کہتی ہیں کہ جب وہ عرفان خان کے ساتھ ہوتی تھیں تو اس وقت کوئی لمحہ ایسا نہیں گزا جس میں خاموشی ہو، عرفان خان ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مذاق کرتے رہتے تھے ، عرفان خان مجھے نئی چیزیں سیکھنے پر مجبور کرتے تھے اور مجھے مفید مشورے بھی دیتے تھے ۔