انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔کورونا وائرس مزید 2 قیمتی جانیں لے گیا، مایہ ناز پاکستانی اداکار کے گھر سے افسوسناک خبر

لندن (نیوز ڈیسک ) پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد عرف رض احمد نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کے دو افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔رض احمد کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’اب جب ہم کورونا کی

بات کر رہے ہیں تو میں نے اپنے دو فیملی ممبرز کو اس ہی وائرس کی وجہ سے کھو دیا، میں بس اس بات پر یقین کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی ہلاکت یوں ہی نہیں ہوئی، ہمیں آگے بڑھ کر ایک بہتر مستقبل کی اٴْمید کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا دور ہے کہ اب سب کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آرہی ہے، جیسے لوگوں نے اپنا نقاب ہٹا لیا ہو، یا وہ مجبور ہوگئے ہوں اپنا نقاب ہٹانے پر، لوگوں کے بارے میں اب بہتر پتا چل رہا ہے۔ریاض احمد کا مزید کہنا تھا کہ اب دنیا ایسے وقت میں آگئی ہے کہ سب کو مل کر ایک دوسرے کے لیے کچھ کرنا ہوگا تاکہ اس بحران سے نکلا جاسکے۔اداکار نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے ممالک میں معیشت پر زیادہ سوچا جارہا ہے تاہم جو بات ضروری ہے وہ لوگوں کی زندگیاں ہیں، زندگی، یہ دنیا اور لوگوں کی صحت سب سے پہلے آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس کے باعث لوگ ایک دوسرے کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہیں کچھ ممالک میں حکومتیں عوام کو ایک دوسرے کے خلاف کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت کی کچھ رپورٹس پڑھی، وہاں مسلمانوں پر کورونا پھیلانے کا الزام لگایا جارہا ہے اور جبکہ کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مسلمان اور دوسری مذہب سے تعلق رکھنے والوں کے ہسپتال بھی الگ کردیے گئے ہیں۔رض احمد کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کورونا وائرس کے حوالے سے کئی متنازع بیانات دے چکے ہیں۔