پوری دُنیا کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھرنے والی شخصیت انتقال کر گئی، ہر کوئی افسردہ

اسلام آباد( آن لائن ) لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ٹام اینڈ جیری کےہدایت کار چل بسے،جین ڈیچ 95 سال کی عمر میں اپنے فلیٹ پر اچانک چل بسے، مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق مشہور زمانہ کارٹون سیریز ٹام اینڈ جیری کے ھدایت کار جین ڈیچ 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،جین

ڈیچ 8 اگست 1924 کو امریکی شہر شکاگو میں پیدا ہوئے جبکہ وہ 1959 میں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ منتقل ہوگئے تھے۔انہوں نے مشہور زمانہ کارٹون ’ٹام اینڈ جیری‘ کی 13 اقساط کی ہدایات بھی دیں، جبکہ ’پوپائے دی سیلر مین‘ کارٹون سیریز کی کچھ اقساط کی ڈائیریکشن بھی کی تھی۔وہ مقبول سیریز ’ٹام ٹیریفک‘ بھی بنا چکے ہیں، جبکہ انہوں نے ’سڈنی فیملی ٹری‘ کی مشترکہ پروڈکشن بھی کی، جسے 1958 میں اکیڈمی ایوارڈ میں نامزد کیا گیا۔خیال رہے کہ جین ڈیچ کی 1960 میں ریلیز ہوئی شارٹ اینی میٹڈ فلم ’منرو‘ کو آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جبکہ 1964 میں انہیں اپنی فلم ’ہاو ٹو ایوائڈ فرینڈ شپ‘ اور ’ہیئرز نڈنک‘ کے لیے بھی آسکرز ایوارڈز میں نامزد کیا گیا۔جین ڈیچ کی وفات کی خبر کچھ ہی لمحوں میں انٹرنیشنل اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی،اور مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔