شرم مگر تم کو نہیں آتی ، پوری دنیا پر اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے اور تم ۔۔۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے نامور پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کو چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ارمینا خان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے مابین ’ چھپکلی ‘ کو لے کر ٹوئٹر پر بحث چھڑ پڑی۔ادکارہ ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں لکھا کہ چھپکلی سے کبھی واسطہ پڑے گا کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا۔ان کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم


نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ مجھے سمجھ نہیں آئی، پاکستانی دہشت گردی، بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی بیماری، خطرناک قدرتی آفات، سیاسی عدم استحکام، قحط، غربت اور افلاس جیسی صورتحال سے گزرے ہیں، وہ ایک چھپکلی دیکھ کر اپنے حواس کیسے کھو بیٹھتے ہیں؟‘اس حوالے سے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ گیکو ایک معصوم چھپکلی ہے، جو ڈینگی اور ملیرا کے مچھروں کو کھا کر ہماری حفاظت کرتی ہے، ان سے نفرت مت کریں، یہ تو انسانوں کی دوست ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ میں آسٹریلیا سے ہوں، اگر کسی مخلوق کے حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت ہوئی تو میں آپ کو ضرور بتاوں گی‘۔بعد ازاں ارمینا رانا خان نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے کہنے کہ وہ مطلب نہیں تھا، لوگ میری بات کو غلط سمجھ بیٹھے ہیں، میں شنیرا کو بہت پسند کرتی ہوں، اور کراچی کے لیے ان کیے گئے کام کی بھی معترف ہوں۔