’شہوار کا بزنس عمران خان نے نہیں اس کی اپنی کرتوتوں نے ختم کرایا’۔۔۔اداکارعدنان صدیقی کو وزیراعظم کا مذاق اڑانا مہنگا پڑ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو ایک تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کا مذاق بنانا مہنگا پڑ گیا۔حال ہی میں اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ حرا مانی نے امریکا میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں سوال و جواب کے سیشن کے دوران عدنان صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان

کا مذاق اُڑایا۔سوشل میڈیا پر اداکار عدنان صدیقی کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کے سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے عمران خان کا مذاق اڑایا۔تقریب کے موقع پر سامنے بیٹھے لوگوں میں سے ایک نوجوان نے عدنان صدیقی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نام ضمیر چوہدری ہے اور میں یہاں پی ٹی آئی کی نمائندگی کر رہا ہوں، ہم عمران خان کے ٹائیگر ہیں‘۔نوجوان سے بات کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے جواب دیا کہ ’یہ کوئی کامیابی نہیں ہے، اور ساتھ ہی اداکارہ حرا مانی نے بھی کہا کہ مہربانی کر کے کچھ اچھا کریں‘۔بعدازاں اداکار عدنان صدیقی نے لوگوں سے سوال پوچھا کہ ’یہاں کون عمران خان سے پیار کرتا ہے ؟‘۔اداکار کے اس سوال پر وہاں بیٹھے تقریباً تمام لوگوں نے ہی مثبت انداز میں جواب دیا جس کے بعد عدنان صدیقی نے کہا کہ عمران خان وہ واحد وزیراعظم ہیں جن کا اپنا کاروبار نہیں ہے جو کہ نہایت ہی شاندار چیز ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا بھی کاروبار نہ رہے‘۔اداکار کی جانب سے عمران خان کو مزاحیہ انداز میں تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا اور سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ ’شہوار کا بزنس عمران خان نے نہیں اس کی اپنی کرتوتوں نے ختم کرایا ہے۔ لبینہ حق کہتی ہیں کہ ’اگر عدنان صدیقی نے یہ بات کی ہے تو یہ انتہائی گھٹیا بات کی ہے‘۔افتخار احمد نے عدنان صدیقی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی شرم ہوتی ہے عدنان یا نہیں، یہ اقدام لوگوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں، چھوٹے دماغ والے‘۔ طاہر شاہ نے کہا کہ ’آپ اپنی لوجک اپنے پاس رکھیں‘۔ رضا خان نے عدنان صدیقی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’عدنان صدیقی کے پاس دماغ نہیں اور وہ عمران خان پر حسد کی بناء پر تنقید کررہے ہیں‘۔