’’ اگر ہمیں جراثیم سے پاک رہنا ہے تو۔۔‘‘ سماجی کارکن شنیرا اکرم میدان میں آگئیں۔۔۔ کورونا کے حوالے سےاہم پیغام جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار کی بندش کے پیش نظر گھروں کے مالکان کو چاہیے کہ اپنے کرایہ داروں سے نرمی کا رویہ اختیار کریں۔معروف سماجی کارکن و اداکارہ اور سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم

نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں کیفے، ریسٹوران، دکانیں ، جیمز، اسکول اور پارکس بند ہوگئے ہیں۔‘شنیرا اکرم نے کہا کہ ’اِس مشکل وقت میں بلڈنگ اور فلیٹس کے مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے کرایہ داروں سے کرایہ لینے میں نرمی کا مظاہرہ کریں تاکہ چھوٹے کاروبار والے لوگوں کو مشکلات درپیش نہ آئیں۔‘سماجی کارکن شنیرا اکرم نے گزشتہ روز بھی کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں ایک گندے ٹیشو پیپر کی تصویر شیئر کی تھی جس سے اُنہوں نے اپنا موبائل فون اور چارجر صاف کیا تھا۔ شنیرا اکرم نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اگر ہمیں چراثیم سے پاک رہنا ہے تو اِس میں صرف ہاتھوں کو صاف رکھنا ضروری نہیں ہے۔‘وسیم اکرم کی اہلیہ نےاپنے ٹوئٹ میں ٹوئٹر صارفین سے سوال کیا تھا کہ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہم کتنی بار اپنے موبائل کو ہاتھ لگاتے ہیں اور پھر وہ ہی ہاتھ اپنے چہرے پر بھی لگاتے ہیں؟‘اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’میں نے ابھی اپنے موبائل فون اور چارجر کو صاف کیا ہے۔‘ اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’جب تک آپ یہ خود نہ کرلیں تب تک مجھ پر کوئی تبصرہ نہیں کریں۔‘ واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 17 کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں میں 172، پنجاب میں 26، خیبرپختوامیں 16، بلوچستان میں 16، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 3 مریض سامنے آچکے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں یہ تعداد 244 ہوگئی۔