ممبئی ( ویب ڈیسک) دہلی کے ریاستی انتخابات میں نریندر مود کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی نے نریندر مود اور اننکے خامیوں کا صفایا کر دیا ، نریندر مودی کی شکست پر بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے بھی رہا نہ گیا اور وہ بھی باہر نکل آئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہلی کے ریاستی انتخابات کا نتیجہ آتے ہی کترینہ کیف ہاتھ میں جھاڑو پکڑ لیتی ہیں اور سفید کپڑے پہن کر باہر نکل آتی ہے، اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف سر عام جھاڑو بھی لگا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنان اس ویڈیو کو تیزی سے وائرل کر رہے ہیں کیونکہ جھاڑو عام آدمی پارٹی کا انتخابی نشان بھی تھا۔ ویڈیو میں کترینہ کیف کے ساتھ اکشے کمار بھی موجود ہیں، اگر ویڈیو کو دیکھا جائے تو اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار کترینہ کیف کو مخاطب کر کے پوچھتے ہیں کہ آپ کیا کر رہی ہیں جس کے جواب میں کترینہ کیف کہتی ہے کہ میں صفائی کر رہی ہوں، جبکہ ویڈیو کے اختتام پر کترینہ کیف جھاڑو اُٹھا کر اکششے کمار کو بھی دے مارتی ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے کار کن اس ویڈیو کو اپنے مفاد میں استعمال کر تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کترینہ کیف بھی نریندر مودی کی ہار سے خوش ہے اور وہ جھاڑو لگا کر اس بات کا ثبوت دے رہی ہیں کہ دہلی سے نریندر مود کا صٖایا ہوگیاا اور بہت جلد پورے بھارت سے بھی ہوجائے گا ۔ ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کیجریوال کے حامی انکی جیت کے نعرے لگاتے ہیں تو کترینہ کیف بہت خوش دکھائی دیتی ہیں۔