انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! پاکستان کے نامور اداکار انتقال کر گئے

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور ادا کا ر فہمید احمد خان انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار فہمید احمد خان انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ابوذر غفاری گلستان جوہر بلاک نمبر 15 عقب نعمان ہیون میں ادا کی گئی۔ بعدازاں انہیں گلستان جوہر

کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔فہمید احمد خان کے انتقال پر فلم ریڈیو اور اسٹیج کے فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔