ڈرامہ ’’ہمسفر‘‘ کی چائلڈ اسٹار حریم 8 سال بعد کیسی نظر آتی ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ بھی گھوم جائیں گے

کراچی (ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ماہرہ خان اور فواد خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی حریم کو 8 سال بعد پہچاننا ناممکن ہوگیا۔ 2011ء میں ٹیلی ویژن اسکرین پر مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑنے والے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری آج بھی

لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ اس ڈرامے کے اہم کرداروں کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اس ڈرامے میں حریم نامی بچی کا بھی کردار تھا جوکہ دونوں مرکزی کرداروں کی بیٹی تھی۔ یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ نیلی آںکھوں والی ننھی حریم کا اصل نام سارہ کاشف راجپوت ہے جنہوں نے کم عمری میں ہی اداکاری کے ذریعے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔ 2011ء میں نشر ہونے والے ڈرامہ ’ہم سفر‘ میں بطور چائلڈ اسٹار کام کرنے والی سارہ اب ننھی نہیں رہیں حتیٰ کہ اب انہیں پہچاننا بھی ممکن نہیں رہا۔ سارہ اب تک کئی اشتہارات اور ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور ان دنوں بھی وہ کئی پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔