اداکار نور بخاری نے اپنی پانچویں شادی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نور بخاری نے پانچویں شادی کیلئے پھر سے تصدیق کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نامور اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری کیساتھ دوبارہ شادی کی تصدیق کر دی ہے ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے تحریک انصاف کے رہنما عون چودھری کو

پھر سے جیون ساتھی بنا لیا ، کچھ روز قبل ان کیساتھ تصویر بھی شیئر کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کرنے کیلئے

تصدیق کر دی ہے ۔ نور بخاری نے تصدیق کی ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور اپنے سابق شوہر عون چوہدری کو دوبارہ اپنا جیون ساتھی بنا لیا ہے ۔گزشتہ روز رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ “تم آگئے ہو نور آگیا ہے… نور بہن نے عون بھاٹی سے بیٹی کی خاطر دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے, عظیم عورت, قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ!!”

اس سے کچھ روز پہلے پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے عون چوہدری کو مائی ہیرو کہہ دیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر نور بخاری نے عون چوہدری کیساتھ تصویر لگائی اور مائی ہیرو لکھ کر ایموجیز سے اظہار محبت کیا ۔ ادکارہ نور بخاری کی اس پوسٹ نے صارفین کو حیران کر دیا کہ شاید اداکارہ نور بخاری دوبارہ عون چوہدری سے شادی کرنا چاہتی ہیں یا کر چکی ہیں ۔ نور کی لگائی پوسٹ پر عون چوہدری کی بہن فاریہ نے لکھا کہ اللہ نظر بد سے بچائے ۔