پانچویں شادی اور وہ بھی سابقہ شوہر سے۔۔۔؟؟؟ اداکارہ نور بُخاری کے حوالے سے آنے والی خبر نے مداحوں کوسرپرائز دے دیا

لاہور( نیوز ڈیسک ) اداکار نور بخاری جو کہ 4 شادیاں کر چکی ہیں ، انکے حوالے سے کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نور بخاری نے پابچویں شادی کر لی ہے، یہ شادی انہوں نے لندن کی مشہور کاروباری شخصیت سے کی ہے، جو کہ خفیہ رکھی گئی ، اس

خبر کے بعد نور بخاری بھی میدان میں آگئیں اور انہوں نے اپنے حوالے سے چھپنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، تاہم اب انہوں نے اپنے سابقہ شوہر عون چودہدری کے حوالے سے ایسا قدم اُٹھا لیا ہے کہ مداح بھی یقین نہیں کر رہے۔ تفصیلات کے مطا بق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نور بخاری نے اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری کی ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے ، ساتھ میں نور بخاری نے کیپشن بھی دیا کہ ” یہ میرا اصل ہیرو ہے” نور بخاری کے تصویر شیئر کرتے ہیں انکے بہت کلوز لوگ جو اس ایپ میں انکی جانب سے فالو کیے جا رہے ہیں انہوں نے بھی دعائیہ کلمات ہی کہے ہیں، نور کی بہن فاریہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے ” اللہ انہیں سب محفوظ رکھے”

نور کے یہ تصویر شیئر کرتے ہی مداح ایک مرتبہ پھر سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ علیحدگی کے بعد بھی عون چوہدری نور کے ہی اصل ہیرو کیوں ہیں، کیا نور پھر سے عون چوہدری سے شادی کرنے جا رہی ہیں،؟ کیا نور کی پُرانی محبت نے جوش مار دیا ہے، آگے کیا ہوتا ہے یا ہونے والا ہے یہ تو نور بخاری یا عون چوہدری ہی بتا سکتے ہیں تاہم اس تصویر نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔