اداکارہ میرا کا میدان سیاست میں اترنے کا فیصلہ۔۔۔ کس سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گی ؟ حیران کن خبر

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ٹیلنٹ کوموقع ملنا چاہیے، شادی کے سوالوں کا جواب نہیں ملے گا۔ سیاست میں آ سکتی ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی پروڈکشن ہاؤس سے نئے لوگوں کوچانس دونگی۔ باجی فلم بہت اچھی تھی لوگوں نے پسند کیا۔

اگرفلم میں اچھا سکرپٹ ہوگا اچھی ٹیم ہوگی تولوگ کام پسند کرتے ہیں۔ میرا نے میرے پاس تم ہو کے ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائزہ خان نے بہت اچھا کام کیا۔ سیاست کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکارہ مسکرا دی اور کہا کہ پاکستان میں اپنے حق کے لیے لڑنا پڑتا ہے، اگرزندگی میں مجھے لگا کہ اپنا حق منوانا ہے تو ہوسکتا ہے میں سیاست میں آجاؤں۔ کرکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تین دن سے ٹی وی ہی نہیں دیکھا۔ میرا کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں کام کے لیے میں اپنے معاوضہ میں کمی نہیں کرسکتی، مافیا ہے جو چاہتا ہے میں کام نہ کروں۔ مافیا صرف میرے حوالے سے غلط باتیں پھیلاتا ہے، ایسے لوگ بہت خطرناک ہیں جو جلد ایکسپوزہوجائیں گے۔ اداکارہ میرا نے الزام عائد کیا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا، ہمیں مل کر مافیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال فلم انڈسٹری کے لیے اچھا ہوگا تاہم میں کبھی بھی کبھی بھی ہدایتکاری نہیں کروں گی۔ میرا نے اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کو اپنے بینر تلے دو سے تین فلمیں بنانی چاہئیں۔ لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے کہا کہ میڈیا نے میری فلم باجی کو بہت سپورٹ کیا اس لیے میں آپ سب کی بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کا پراوجیکٹ مکمل نہیں کر پائی اس پر بہت افسوس ہے مگر میں کیا کروں میرے پاس ٹیم مکمل نہیں ہے۔ مجھے ایک اچھی مارکیٹنگ ٹیم چاہیے۔ میرا نے اعلان کیا کہ میری ایک فلم اور ڈرامہ بھی آرہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے انور مقصود کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔