پاکستانی اداکاروں کے آئے روز نیے سے نیا سکینڈل منظر عام پر ۔۔۔ اس کے پیچھےآجکل کونسا مافیا سرگرم ہے ؟ اداکارہ میرا نے بے نقاب کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے الزام عائد کیا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا، ہمیں مل کر مافیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال فلم انڈسٹری کے لیے اچھا ہوگا تاہم میں کبھی


بھی کبھی بھی ہدایتکاری نہیں کروں گی۔میرا نے اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر اداکار کو اپنے بینر تلے دو سے تین فلمیں بنانی چاہئیں۔لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے کہا کہ میڈیا نے میری فلم باجی کو بہت سپورٹ کیا اس لیے میں آپ سب کی بہت شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسپتال کا پراوجیکٹ مکمل نہیں کر پائی اس پر بہت افسوس ہے مگر میں کیا کروں میرے پاس ٹیم مکمل نہیں ہے۔ مجھے ایک اچھی مارکیٹنگ ٹیم چاہیے۔میرا نے اعلان کیا کہ میری ایک فلم اور ڈرامہ بھی آرہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے انور مقصود کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔