اے آر وائی انتظامیہ نے اچانک ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو ‘ بارے کیا فیصلہ کر لیا ؟ مداح ہل کر رہ گئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے پرائیویٹ ٹی وی چینلز کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈرامے ’ میرے پاس تم ہو‘ کے مداحوں کیلئے اچھی کے ساتھ ساتھ افسوسناک خبر بھی آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہفتہ کے روز رات 8 بجے لگتا ہے۔

مداحوں کیلئے بری خبر تو یہ ہے کہ رواں ہفتے اس کی آخری قسط نشر کی جانی تھی لیکن چینل انتظامیہ نے رواں ہفتے ڈرامہ نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اے آر وائی ڈیجیٹل کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’ میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط 18 جنوری کو آنے والے ہفتے کی بجائے اگلے ہفتے 25 جنوری کو نشر کیا جائے گا۔مداحوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ چینل کی جانب سے کہا گیا ہے ڈرامے کی آخری قسط ’میگا ڈبل ‘ ہوگی جو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں سینما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز ‘ کی ہر قسط سینما میں دکھائی جاتی تھی ، یوں لگتا ہے کہ اے آر وائی انتظامیہ نے اسی خیال سے متاثر ہو کر ’میرے پاس تم ہو‘ کو سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ میرا نام دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ وابستہ نہ کریں۔ ایکسپریس ٹریبیون کو دئیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر نے اپنی اور ایشال فیاض کی شادی کی خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنی زندگی میں خوش اور مطمئن ہوں اور تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو میرے اور ایشال کے بارے میں افواہ پھیلارہے ہیں میرا نام اس طرح کی دوسرے درجے کی عورت کے ساتھ نہ جوڑیں۔خلیل الرحمان نے مزید کہا میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں، لہذٰا میں تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کی باتوں پر یقین نہ کریں۔واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر سے شادی کی افواہوں کے بعد اداکارہ ایشال فیاض نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام جاری کرکے ان تمام باتوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اورکہاتھا کہ وہ اس وقت بالکل سنگل ہیں اور صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔