جوانی اور عروج کے دنوں میں شادی کر لیا کرو کیونکہ ۔۔۔۔ نامور اداکارہ زارا اکبر نے شوبز کی لڑکیوں کو حیران کن مشورہ دے دیا

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ اور سٹیج آرٹسٹ زارا اکبر نے کہا کہ جو لڑکیاں شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے متاثر ہو کر اس طرف آتی ہے حقیقت میں یہ میٹھا زہر ہے، میں شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو یہی مشورہ دوں گی کہ عروج کے زمانے میں ہی بروقت کوئی اچھا انسان دیکھ

کر شادی کر کے اسے خیر باد کہہ دیں ۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ جب عروج زوال میں بدل جاتا ہے اور آپ کی عمر ڈھلنے لگتی ہے تو آگے پیچھے پھرنے والے لوگ ہی آپ کا ساتھ چھوڑدیتے ہیں ۔ فنکاروں کو چاہیے کہ اس پروفیشن کے ساتھ اپنا کوئی کاروبار بھی کریں تاکہ اس شعبے کو چھوڑنے کے بعد مستحکم زندگی گزار سکیں ۔