بھائی اپنے کام سے کام رکھو میری عزت کی فکر نہ کرو ۔۔۔۔ یاسر حسین نے اقرا عزیز کے حوالے سے سوشل میڈیا صارف کے کس کمنٹ کا کرارا جواب دے دیا ؟ جانیے

کراچی(ویب ڈیسک) معروف اداکار یاسرحسین اور اقرا چند روز قبل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تاہم یاسر حسین نے اپنی نجی زندگی میں بلاوجہ دخل اندازی کرنے والے صارف کو کرارا جواب دیا ہے۔ یاسر حسین اور اقراعزیز شادی کے بعد سری لنکا میں ہنی مون منارہے ہیں اورسوشل میڈیا پراپنی تصاویر اور

مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں بھی ہیں۔ حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنی اوریاسر حسین کی ایک سیلفی سوشل میڈیا پرشیئر کی جس پر کچھ لوگوں نے مثبت تو کچھ نے تنقیدی تبصرے کیے۔تاہم ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یاسربھائی اقرا کا ایسے سوشل میڈیا پر آنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ اب وہ آپ کی عزت ہیں۔ یاسر حسین نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا یارمجھے تو آپ کی سوچ بھی اچھی نہیں لگتی تو کیوں نا آپ اپنے کام سے کام رکھو۔ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے یاسرحسین کے جواب کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ اپنے کام سے کام نہیں رکھ سکتے۔ جس پروہ صارف مزید بھڑک گیا اور کہا کہ وہ یاسر کا بہت بڑا مداح ہے اسی لیے اس نے یاسرحسین کومشورہ دیا تھا جوغلط ہے وہ غلط ہے، بحیثیت مسلم آپ کو چاہیئے کہ جہاں برائی ہوتے دیکھو اسے روکو۔