بالی وڈ اداکار شاہد کپور کے ساتھ خوفناک حادثہ ۔۔۔۔ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

چندی گڑھ (ویب ڈیسک) شاہد کپور کو لے کر ایک سنسنی خیز خبر آرہی ہے ۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں ،ان کے چہرے پر سنگین چوٹ لگی ہے ۔ شاہد کپور کی حالت اتنی خراب ہوگئی ، انہیں فورا اسپتال میں داخل کروانا پڑگیا ۔

چوٹ کی وجہ سے انہیں 13 ٹانکے لگے ہیں ۔ وہیں جیسے ہی اس کی خبر ان کی اہلیہ میرا راجپوت کو ملی ، وہ فورا چنڈی گڑھ پہنچ گئیں ۔ شاہد کپور کو یہ چوٹ ان کی آنے والی فلم جرسی کی شوٹنگ کے دوران لگی ہے ۔ فلم جرسی میں شاہد کپور ایک کرکٹر کا رول ادا کررہے ہیں ، جس کیلئے وہ دن رات سخت محنت کررہے ہیں ۔ وہیں ان دنوں اس فلم کی شوٹنگ چنڈی گڑھ میں ہورہی ہے ۔ ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے سیٹ پر روز کی طرح شاہد کپور شوٹ کررہے تھے ۔ سین میں شاہد کپور کو کرکٹ کھیلنی تھی اور اسی دوران ایک تیز گیند اچانک ان کے چہرے پر لگ گئی ۔ ان کی ہونٹ کا نیچے والا حصہ زخمی ہوگیا ، جس کی وجہ سے کافی خون بہنے لگا اور اس میں سوجن آگئی ۔ شاہد کپور کی خراب حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ پنک ولا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ شاہد کپور اب ٹھیک ہیں ، لیکن زخم اتنا گہرا تھا کہ انہیں 13 ٹانکے آئے ہیں ۔ ان کی اس حالت کی خبر سنتے ہی اہلیہ میرا راجپوت چنڈی گڑھ پہنچ گئیں ۔ حالانکہ پہلے سے اب شاہد کپور کی حالت کافی بہتر ہے ۔