بے شرمی کی ہر حد پار۔۔۔!!! صباء قمر کی ’ بولڈ ‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس نے بھی دیکھیں وہ غصے سے پھٹ پڑا

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا قمر کا نیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقیدی نشتر برسانا شروع کر دیئےکیونکہ فوٹو شوٹ کے دوران اداکارہ نے جس طرح کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے وہ مغربی اندازکا ہے۔صبا قمرکی تصاویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان پر تنقیدی نشتر برسا دیے اور ان کے اس فوٹو شوٹ پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے صبا قمر پاکستان کی نامور اداکرہ ہے انہوں نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ بہت سے ڈراموں میں بہترین اداکاری کی اس کےعلاوہ پاکستانی فلموں میں بھی کام کی اور انڈیا کی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں۔

گزشتہ روز قبل اداکارہ صبا قمر نے اپنی ناکام محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں جس شخص سے محبت کرتی تھی اسے کسی اور کے ساتھ دیکھ کر برا لگتا ہے لیکن میں اس کی خوشی میں خوش ہوں۔

حال میں ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر نے کہا تھا کہ وہ جس شخص سے محبت کرتی تھیں اس کی شادی کو بھی کئی برس بیت چکے ہیں اوراس کا ایک بیٹا بھی ہے۔

صبا قمر نے اس شخص کا نام بتانے سے گریز کیا جسے وہ پسند کرتی تھیں لیکن یہ ضرور بتادیا کہ اس کا تعلق بھی شوبزانڈسٹری سے تھا اوروہ ماڈلنگ کرچکا ہے۔

صبا قمر نے کہا تھا کہ سچی محبت میں آپ خود غرض نہیں ہوتے بلکہ سامنے والے کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں۔