شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دین کی تعلیم شروع کیے چار دن بھی نہ گزرے ، اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے مستقبل کے حوالے سے حیران کن فیصلہ کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) شوبز کوخدا حافظ کہہ دینے والی معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ دین اسلام کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کیلئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رابی پیرزادہ کا دین کی طرف رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور وہ معلمہ کا

کورس بھی کر رہی ہیں ۔ زرائع کے مطابق اس کے علاوہ انہوں نے معروف علمائے دین کی کتابیں بھی منگوا رہی ہیں۔ رابی پیرزادہ دین کی تعلیم پر دسترس حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کے لئے کام کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں اور اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے وہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں۔