محفل میں جو ہنستے ہیں تنہائی میں روتے ہیں ۔۔۔۔ ماضی کی نامور اداکارہ ثنا نے اپنی زندگی کا دکھڑا مداحوں کے سامنے رکھ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ثناء کا کہنا ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگ بظاہر بڑے خوش و خرم نظر آتے ہیں لیکن میرے خیال میں ان کی مشکلات عام لوگوں سے کہیں بڑھ کر ہوتی ہیں ، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ خاندان میں خوشی یا غمی کے باوجود ہمیں اپنی کمٹمنٹ کے

مطابق کام مکمل کرانا ہوتا ہے۔ ثناء نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہ فنکار بڑا حساس ہوتا ہے اور وہ کسی کے بھی دکھ اور درد کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچوں اور گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنے کا دل چا رہا ہوتا ہے لیکن آپ اپنے پراجیکٹس کیلئے دی گئی کمٹمنٹ کو ادھورا نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ آپ کی وجہ سے کئی لوگوں کا شیڈول متاثر ہوتا ہے۔ ثنا کا کہنا تھا کہ ہر وقت خوش و خرم نظرآنا شوبز کے لوگوں کی مجبوری ہے بلکہ اپنے پرستاروں کیلئے اپنے دکھ چھپانا بھی پڑتے ہیں۔