نرالے لوگ نرالے شوق: وہ نامور پاکستانی اداکارہ جو اپنے تکیے کے نیچے ایک خاص پھول رکھ کر سوتی ہے ،اداکارہ نے راز کی بات خود بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ پھولوں سے اس قدر لگاؤ ہے کہ انہیں میری کمزور ی کہا جا سکتا ہے،اگر مجھے پھولوں خصوصاً گلاب کے پھول کی خوشبو آ جائے تو میں سوئے ہوئے بیدار ہو جاتی ہوں۔عائزہ خان نے یہ بھی کہا ہے کہ مجھے آج بھی یاد ہے

کہ میں سونے سے پہلے اپنے تکیے کے نیچے پھول رکھ کر سوتی تھی اور صبح بیدار ہونے کیلئے میرے لئے گلاب کے پھول کی خوشبو ضروری ہوتی تھی۔ پھول دیکھ کر نہ صرف انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتا ہے بلکہ اس کے آپ کی شخصیت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عائزہ خان نے بھی بتایا کہ میری ٹی وی پر بے پناہ مصروفیات ہیں اور عنقریب میری ایک نئی ڈرامہ سیریل بھی آن ائیر ہونے والی ہے جس میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔