یہ شخص ہی میری کل کائنات ہے ۔۔۔۔ نیمل خاور نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ یقین نہیں کریں گے

میڈریڈ (ویب ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ سابق اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان کی نظر میں ان کی دنیا کیا ہے ؟ نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ اسپین میں ان دونوں موجود اور فرصت کے لمحات گزارنے والی سابق اداکارہ نیمل خاور کا کہنا ہے

کہ ان کے شوہر اداکار حمزہ علی عباسی ہی ان کی دنیا ہیں۔ شیئرنگ کی سائٹ انسٹا گرام پر نیمل کی جانب سے ایک تصاویر شیئر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے ” مائی ورلڈ” یعنی ” میری دنیا” لکھا ہے۔ اس عنوان کے ساتھ انہوں نے ایک دل بھی بنایا ہے۔ یہ الفاظ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر کیساتھ لکھے ہیں۔ ایک اور تصویر انہوں نے تفریحی مقام کے قریب ساحل سے سمندر کی بھی لی ہے، جسے اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ نیلے اسمانی رنگ کے پانی پر سورج کی چمکتی کرنیں گویا ہیرے کی طرح لگ رہی ہیں۔ اس منظر میں ایک کشتی بھی موجوں پر رواں دواں نظر آرہی ہے اور اس کے پس منظر میں دور سبزے سے ڈھکے بلند پہاڑ ہیں۔ ایک تصویر نیمل نے غوطہ خوری کیلئے استعمال ہونے والی سامان کی بھی شیئر کی ہے۔ نیمل کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایک ساتھ غوطے لگاتے ہیں، وہ ہمیشہ ساتھ رہتے ہیں۔ ایک تصویر جو سادی مگر بہت سے جذبے اپنے اندر لی ہوئی ہے، وہ پانی کے ساتھ ریت پر لکھے گئے ناموں کے ابتدائی حروف کی ہے۔ جس میں ” ایچ اور این ” لکھا ہے۔ ایک تصویر ڈھلتے سورج کی ہے، جس میں ” آسمان نارنجی رنگ ” کا ہے۔ جب کہ ایک تصویر بڑی ہی مذاحیہ ہے، میں سویا سوس کا ایک چھوٹے سے پیکٹ کی تصویر ہے، جس کا نام ” شودا سویا سوس” ہے۔