میں چُپ نہیں بیٹھوں گی۔۔۔ شوہر کے پڑوسن سے تعلقات گلوکارہ صنم ماروی نے خاتون ماڈل کے گھر گھس کر طوفان برپا کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ صنم ماروی جوکہ کوک سٹوڈیو کے سیزن 12میں بھی جلوہ گر ہو رہی ہیں ان کا اپنے شوہرسے جھگڑا ہو گیا اورانہوں نے شوہر پر پڑوس میں مقیم سابق ماڈل نائرہ سے تعلقات کا الزام لگایا دیا ۔ گلوکارہ نے کہا جھوٹ اور منفی ہتنکنڈوں کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ صنم ماروی نے لاہور میں اپنے گھر کے سامنے رہنے والی سابق ماڈل نائرہ کے گھر میں گھس کر طوفان کھڑا کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر حامد کا وہاں آنا جانا ہے اس بات پردونوں میں تلخ کلامی ہوئی ، نوبت پولیس تھانے تک آن پہنچی اس سے پہلے وہاں کچھ لوگوں نے دونوں کو سمجھایا اور ا س حوالے سے ثبوت سامنے آنے تک کا انتظار کیا شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ صنم ماروی اور ان کے شوہرکے درمیان لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن اس وقت کوک سٹوڈیو کے نئے سیزن میں شامل گیت کی پروموشن کے لیے ایسا کیا گیا۔صنم اور شوہر کے درمیان تعلقات کے حوالے سے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ صنم ماروی اور حامد کے درمیان اختلافات اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن اس وقت کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن میں شامل گیت کی پروموشن کے لئے ایسا کیا گیا ہے، جس کا مقصد میڈیا کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے، شوبز سے وابستہ لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیے منفی ہتھکنڈے اپناتے رہتے ہیں۔ شوہر سے جھگڑے اور پبلسٹی اسٹنٹ کے حوالے سے صنم ماروی کا کہنا ہے کہ حامد کا سامنے والے گھر میں آنا جانا ہے اور اس بار میں چپ نہیں بیٹھوں گی، جہاں تک بات کوک اسٹوڈیو میں شامل گیت کی ہے تو اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت عزت اور شہرت دے رکھی ہے، مجھے اس طرح کے جھوٹ اور منفی ہتھکنڈوں کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔