بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر چھاپہ ۔۔۔ کس شرمناک کام میں ملوث رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر کے نگراں کو چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے گھر کی نگرانی پر معمور ملازم 62 سالہ شکتی سدھیشور رانا کو گزشتہ روز 30 سالہ پرانے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سینئر پولیس افسر کے مطابق 1990ءکی دہائی میں شکتی کو دیگر ملزمان کے ساتھ چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد ا±نہیں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا تھا، مقامی عدالت نے اس کی ضمانت ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔حال ہی میں پولیس کو اطلاع ملی کہ شکتی رانا پچھلے 20 سال سے گورائی گاﺅں کے ساحلی علاقے میں موجود ہے اور آج کل سلمان خان کے بنگلے میں نگراں کے طور پر کام کر رہا ہے۔