میری اور ماہرہ خان کی دوستی کیوں نہیں ہوتی ۔۔۔۔ اداکارہ صبا قمر کا حیران کن انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے ماہرہ خان سے دوستی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کا کبھی ایک دوسرے کے ساتھ ملنا جلنا نہیں ہوا اس وجہ سے دوستی بھی نہیں ہو ئی ۔ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان اور میں آپس میں دوست نہیں لیکن اس بات

میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ ہے۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ درحقیقت ماہرہ اور میرا کسی بھی طرح سے ملنا جلنا نہیں ہوا، کیوں کہ ہم دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام ہی نہیں کیا، لوگ بس بغیر کسی وجہ کے بات کا بتنگڑ بناتے ہیں۔ صبا قمر نے کہا کہ ماہرہ کا اپنا اور میرا اپنا ایک مقام ہے اور کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا۔ ماہرہ خان اپنی جگہ پر رہتے ہوئے بہترین کام کر رہی ہیں اور مجھے یہ لگتا ہے کہ میں اپنی چھوٹی سی دنیا میں اچھا کام کر رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ ذاتی طور پر مجھے ماہرہ خان سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق رومانیا سے تعلق رکھنے والے مشہور پاپ بینڈ ”ایکسنٹ“ کے پاکستان میں بھی بہت چاہنے والے ہیں جس کے لیڈ گلوکار ”ایڈریان سینا“ ہیں، چھ ستمبر کے موقع پر گلوکار نے فیس بک پر پاکستان کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتیوں کی چیخیں ہی نکل گئیں۔تفصیلات کے مطابق ”ایڈریان سینا“متعدد بار پاکستان میں کنسرٹ بھی کر چکے ہیں تاہم چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر انہوں نے فیس بک پرمیدان سنبھالا اور پاکستان کیلئےانوکھے انداز میں یوم دفاع کا پیغام جاری کر دیا۔ گلوکار نے فیس بک پر اپنی ایک تصویر جاری کی جس میں ان کے دونوں اطراد نیلے رنگ کی وردیاں پہن بندوقیں تھامے ہوئے دو سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔ اس تصویر کے عنوان پر انہوں نے لکھا کہ”چائے بہت اچھی تھی“۔دراصل یہ وہ جملہ ہے جو کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاکستانی حکام کی حراست میں ویڈیو بیان دینے کے دوران کہا تھا، یہ جملہ سوشل میڈیا پر بے حد معروف ہوا اور زبان زد عام ہو گیا۔