اداکارہ نادیہ خان بھی پاکستانی سیاستدانوں جیسی نکلیں ۔۔۔ کیرئیر کے حوالے سے ایسا یوٹرن کہ مداح دنگ رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک)سینئراداکارہ نادیہ خان نے بھی سیاستدانوں کی طرح یو ٹرن لیتے ہوئے اپنے ہی فیصلے کی نفی کردی ہے۔نادیہ خان مقبول اداکارہ کے ساتھ ساتھ بہترین میزبان بھی ہیں۔انہوں نے جیو سمیت بہت سے چینلز کے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے مارکیٹ میں نیا رجحان متعارف کرایا تاہم جب تمام شوز

یکسانیت کا شکار ہوگئے تو نادیہ خان نے اعلان کیا کہ وہ اب دوبارہ مارننگ شو نہیں کریں گی جس کے بعد انہوں نے اداکاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بہت سے ڈراموں میں کام کیا۔اداکاری کے علاوہ انہوں نے پروڈکشن بھی کی۔نادیہ خان بہت جلد ہی ایک بار پھر مارننگ شو کی میزبانی کرتی ہوئی نظر آئیں گی لیکن اس بار وہ کسی پرائیویٹ چینل کی بجائے سرکاری ٹی وی پر پروگرام کررہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے نادیہ خان نے پی ٹی وی پر ماررنگ شو کا معاہدہ چند روز پہلے ہی فائنل کیا ہے۔ وہ کراچی سنٹر سے اپنا شو محرم الحرام کے بعد شروع کریں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نادیہ خان پی ٹی وی سے کثیر معاوضہ وصول کریں گی کیونکہ انہیں بہت مشکل سے شو کی میزبانی پرآمادہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سینئراداکارہ و ماڈل وینا ملک نے ایک بار پھر گلوکاری شروع کردی ہے اور وہ جلد ہی نیا البم ریلیز کریں گی۔اس بارے میں وینا ملک نے بتایا کہ جلد ہی شائقین کو ان کا میوزک البم دیکھنے کو ملے گا، جس میں وطن سے محبت کرنے پر مجبور کرنے والے گانے شامل ہوں گے بلکہ اس البم میں مقبوضہ کشمیر کے افراد سے اظہار یکجہتی کرنے والے گانے بھی شامل ہوں گے۔وینا ملک کے مطابق میوزک البم کا پہلا ہی گانا ’مقبوضہ کشمیر اور وہاں کے افراد‘ سے اظہار یکجہتی اور محبت سے متعلق ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ وہ موسیقار وشاعرعاصم رضا سمیت دیگر افراد کے ساتھ مل کر میوزک ایلبم پر کام کر رہی ہیں۔خیال رہے کہ عاصم رضا کا شمار مقبول موسیقاروں میں ہوتا ہے اور گزشتہ برس ہی انہوں نے نجی ٹی وی چینل ’بول‘ کے ڈرامے ’پارلر والی لڑکی‘ کے لئے ’بول کفارہ کیا ہوگا-