محسن عباس حیدر سے شادی کرنے کی خبریں ۔۔۔۔ خوبروماڈل نازش جہانگیر نے خفیہ شادی پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر سے شادی کی خبروں پر ماڈل نازش جہانگیر نے خاموشی توڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نازش جہانگیر نے کہا کہ بلاگرز پیسے لے کر خبریں پھیلاتے ہیں اور کوئی سچ نہیں لکھتا۔

نازش جہانگیر نے لکھا کہ بلاگرز کو پیسے دے کر کوئی بھی خبر پھیلائی جا سکتی ہے اور یہ منافقت ہے۔انہوں نے محسن عباس حیدر سے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جھوٹی خبریں پھیلانا اس لیے بھی مایوس کن ہے کہ ان سے لوگوں کی عزت جُڑی ہوتی ہے۔قبل ازیں جب عدالت میں پیشی کے موقع پر محسن عباس حیدر سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل ماڈل نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر محسن عباس حیدر سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ انسٹا گرام پر ایک فین پیج نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور سوال کیا کہ دونوں کی جوڑی بہترین ہے جس پر ماڈل نازش جہانگیر نے کمنٹس سیکشن میں کمنٹ کیا کہ انشاءاللہ بہت جلد۔ قبل ازیں جب عدالت میں پیشی کے موقع پر محسن عباس حیدر سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل ماڈل نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر محسن عباس حیدر سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ انسٹا گرام پر ایک فین پیج نے محسن عباس حیدر اور نازش جہانگیر کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور سوال کیا کہ دونوں کی جوڑی بہترین ہے جس پر ماڈل نازش جہانگیر نے کمنٹس سیکشن میں کمنٹ کیا کہ انشاءاللہ بہت جلد۔