انا للہ وانا الیہ راجعون: پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ’ بشریٰ انصاری ‘ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کی مایہ ناز شوبز شخصیت بشریٰ انصاری اور انکے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، ایسی ناگہانی آفت آن پڑی کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی اور افسوس کرنے والوں کا تانتا انکے گھر بندھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ، مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری کا بھانجا

پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق ہوگیا ہے. اطلاعات کے مطابق بشریٰ‌انصاری کا بھانجے ان دنوں پیراگلائنڈنگ کے سلسلے میں‌ مصروف تھے۔ پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے وہ ایک بد ترین حادثے کا شکار ہوگئے، انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ۔

جاں بحق ہونے والا لڑکا بشریٰ انصاری کا بھانجا اور انکی چھوٹی بہن عاصمہ عباس کا سب سے بڑا صاحبزادہ ہے۔ بشریٰ انصاری کے بھانجے کی وفات کی خبر جیسے ہی پاکستان میڈیا انڈسٹری میں میں آئی تو پوری انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ، پاکستان میڈیا شخصیات، سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے اس موقع پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔