صرف ماں ہی نہیں نانی کا کردار بھی ۔۔۔۔۔ اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں اور تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات آج کل میڈیا میں بہت ان نظر آرہی ہیں اور وہ آۓ روز اپنے نئے نئے پروگرام لانچ کرتی ہیں ۔اداکارہ مہوش حیات نے آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ مہوش حیات نے ٹی وی پروگرام میں ماں کا کردار ادا کرنے کے

حوالے سے سوال پر کہا کہ اچھا سکرپٹ ملے تو وہ ماں کیا نانی کا بھی کردار ادا کریں گی ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا سوچ رہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس شعبے میں نئے لوگ آئیں۔ اداکارہ کا کہناتھاکہ نئی بننے والی فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اور بہت جلد انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائیگی۔ اس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ اور فلمسٹار مہوش حیات کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اور طاقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے، ملک یا دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہیے۔یہ بہت ضروری ہے کہ جو مسائل اہم ہیں، ان کو اجاگر کریں، چاہے وہ سیاسی ہو یا سماجی ہو ان پر بات ہونی چاہیے۔‘وہ کہتی ہیں ’فنکار کو قومیت سے ہٹ کر پرامن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے۔‘ اس سے پہلے حال ہی میں مہوش حیات کی جانب سے شہید محترمہ بینظیربھٹو کا کردار ادا کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔ڈراما سیریل ’’دل لگی ‘‘، ’’میرے قاتل میرے دلدار‘‘ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے جب بڑی اسکرین کا رخ کیا تو بڑی بڑی اداکاراؤں کی چھٹی کرادی۔ گزشتہ برس مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ بلاک بسٹرفلم ثابت ہوئی تھی جس

نے 50 کروڑسے زائد کا بزنس کرکے شوبزحلقوں سمیت سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرزکو بھی حیران کردیا تھا۔’ میں پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ کے بعد مہوش حیات کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پران سے متعلق ایک خبربہت زیادہ وائرل ہورہی ہے کہ مہوش حیات پاکستان کی پہلی وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔مہوش حیات کی جانب سے فی الحال تو ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر مہوش کے بینظیر بھٹو بننے کی دھوم مچ گئی ہے۔کچھ صارفین کا خیال ہے کہ مہوش حیات بے نظیر بھٹو کے کردار کے لیے بالکل موزوں اداکارہ ہیں اور بینظیر کی تصویر ان سے زیادہ بہتر انداز میں کوئی اور پیش نہیں کرسکتا۔ایک صارف نے کہا کہ انہیں لگتا ہےکہ مہوش حیات اور بینظیر بھٹو کے درمیان بہت زیادہ مشابہت ہے۔جب کہ کچھ صارفین کی جانب سے ان خبروں پر غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ میں نے بینظیر بھٹو کو کبھی بھی بھاری زیورات پہنے اور میک اپ کرتے نہیں دیکھا۔ایک صارف نے مہوش حیات کی فنی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ وہ یہ کردار ادا کرسکتی ہیں لیکن ان کی اور بی بی کی شخصیت میچ نہیں کرتی۔ایک صارف نے لکھا بینظیر بھٹو مہوش حیات سے زیادہ پر کشش شخصیت کی مالک تھیں۔بہر حال مہوش حیات پاکستانی فنکاروں آج کل بہت نمایاں نظر آتی ہیں۔