’’اچھا تو آپ باجی ہیں ۔۔۔‘‘اداکارہ میرا کو دبئی حکام نے بڑا جھٹکا دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ میرا اپنی فلم ‘باجی’ کی ریلیز کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے۔اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔اداکارہ کے منیجر نے مزید بتایا کہ اب

میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ باجی’ میں میرا نے ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ زبردستی ہاتھ پکڑنے اور بار بار فلم دیکھنے کا کہنے پر ایک ٹی وی ڈائریکٹر کو تھپڑ رسید کر دیا تھا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامہ انڈسٹری میں ابتدا میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور بہت جلد ہیپہلا پراجیکٹ بھی مل گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامہ انڈسٹری میں موجود کسی بھی مرد اداکار میں دلچسپی نہیں ہے، میں اس شخص سے شادی کروں گی جو ایک اچھا انسان ہو۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاگل لڑکی کا رول کرنا ہے تاکہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔سارہ خان نے بتایا کہ وہ فلموں میں کام کرنے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہیں کیونکہ وہ آئٹم نمبر نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فلمی صنعت بہت اچھی جا رہی ہے جبکہ ویب سیریز کو بھی لوگ پسند کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ ماہر ہ خان نے کہا ہے کہ فلم ’سپر سٹار‘ میں بولڈ ڈانس کرنا فلم میں ان کے کردار کےلئے ضروری تھا،فلم سے ’نوری‘ کا کردار نکال لیا جائے تو فلم میں کچھ نہیں بچتا، نوری‘ جیسے بولڈ گانے پر منفرد رقص کرنا چیلنج تھا،جو بھی ’سپر سٹار‘ کو دیکھے گا اسے مزا آئےگا۔اداکارہ ماہر ہ خان نے کہا کہ فلم ’سپر اسٹار‘ سے قبل اس

طرح کا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملا۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ’نوری‘ گانے میں بولڈ ڈانس اس لیے کیا کیونکہ یہ فلم میں ان کے کردار کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار انتہائی بولڈ ہے اور اگر فلم سے ’نوری‘ کا کردار نکال لیا جائے تو فلم میں کچھ نہیں بچتا۔انہوں نے کہا کہ فلم میں گانوں پر ڈانس کےلئے کوئی تربیت نہیں لی اور نہ ہی انہیں ریہرسل کرنے کا زیادہ وقت ملا۔انہوں نے کہا کہ آنےوالی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ان کا گانا ’مورے سیاں‘ سلجھا ہوا اور کتھک ڈانس پر بنایا گیا ہے، تاہم ’نوری‘ جیسے بولڈ گانے پر منفرد رقص کرنا ان کے لیے چیلنج تھا اور انہوں نے یہ چیلینج قبول کر دکھایا۔ماہر ہ خان نے کہا کہ ’سپر اسٹار‘ کے گانوں سے قبل بھی مختلف فلموں کے گانوں پر کچھ ڈانس کیا تاہم ان فلموں کے ڈانس اور ’سپر سٹار‘ کے گانے ’نوری‘ کے بولڈ ڈانس میں بہت زیادہ فرق ہے۔انہوں نے بتایا کہ شروع میں ایسا بولڈ ڈانس کرنے کی پیش کش پر ڈر گئیں تھیں، تاہم پھر یہ کر دکھایا۔ایک سوال کے جواب میں ماہر ہ خان کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے نہ تو جم جاتی ہیں اور نہ ہی فٹنس کےلئے غذائیں کھانے سے پرہیز کرتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ صحت بنانے والے کھانے کھاتی ہیں اور انہیں کبھی کبھار لگتا ہے کہ انہیں جم جا جانا چاہیے، تاہم وہ نہیں جاتیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے، تاہم پھر بھی انہیں اپنی جسامت سے پیار ہے اور وہ اپنی جسمانی ساخت پر خوش ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ ’سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں بولڈ بنانے میں میک اپ آرٹسٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ماہر ہ خان نے کہا کہ وہ زیادہ تر میک اپ نہیں کرتیں اور نہ ہی بولڈ نظر آنا چاہتی ہیں، تاہم ’سپر اسٹار‘ کے کردار کی وجہ سے میک اپ آرٹسٹس نےانہیں بولڈ بھی بنایا اور انہیں سمجھایا کہ ان کا بولڈ نظر آنا کتنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ’سپر اسٹار‘ کو دیکھا گا اسے مزا آئےگا۔اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’سپر اسٹار‘ میں پہلی بار قدرے بولڈ کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔