ماہرہ خان اب اس قابل نہیں ہیں کہ انہیں ۔۔۔۔ معروف اداکار فردوس جمال نے ماہرہ خان کے خلاف ایسی نازیبا بات کر ڈالی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اب وہ ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں اس لئے انہیں ماں کے کردار کرنے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی، فلم اور تھیٹر کے مایہ ناز اداکار فردوس جمال حال ہی میں نجی ٹی وی

سے نشر ہونے والے فیصل قریشی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک ماہرہ خان ہیروئن بننے کے لائق نہیں ہیں۔فردوس جمال نے کہا اگر میری بات کسی کو بری لگے تو معذرت چاہتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہئیں، وہ ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی خیز انداز میں مسکرادئیے۔فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کئے جاتے ہیں۔ میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ان کی اب تک جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہے وہ ”ورنہ“ ہو یا”سات دن محبت ان“کوئی بھی باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ لیکن مجھے نہیں لگتا ماہرہ خان کو اب ہیروئن کے کردار ادا کرنے چاہئیں، وہ ماڈل ہوسکتی ہیں لیکن وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں اور نہ ہی ہیروئن۔ فردوس جمال کی اس بات پر میزبان فیصل قریشی معنی خیز انداز میں مسکرادئیے۔فردوس جمال نے کہا کہ ماہرہ کی عمر زیادہ ہوگئی ہے اور اس عمر میں ہیروئنیں نہیں ہوتیں بلکہ ماں کے کردار کئے جاتے ہیں۔ میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ ماہرہ کی کوئی فلم ہٹ نہیں ہوئی میری دعا ہے کہ ماہرہ کی اس سال تو کوئی فلم ہٹ ہو کیونکہ ان کی اب تک جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہے وہ ”ورنہ“ ہو یا”سات دن محبت ان“کوئی بھی باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی۔