قریبی دوست کے ساتھ تھائی لینڈ کے رومانوی مقامات کی سیریں ۔۔۔۔ اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے مداحوں کو دنگ کر ڈالنے والا سرپرائز دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ اقرا عزیز گزشتہ ماہ اپنے گہرے دوست یاسر حسین کے ساتھ چھٹیاں منانے تھائی لینڈ گئی تھیں جہاں سے انہوں نے بے شمار تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں زیادہ تر تصاویر بولڈ تھیں جو سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آئیں اور دونوں فنکاروں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی تصاویر پر ویسے تو لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کئے لیکن ایک شخص نے اقرا کو’اقرا غلیظ‘ تھی تو ان کی بڑی بہن سدرہ عزیز خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں کتنی بار مجھے وضاحت کرنا پڑے گی،آخر لوگوں کو کیا تکلیف ہے،اپنے کام سے کام رکھو۔یارواضح رہے کہ سدرہ عزیز سوشل میڈیا پر نمکین جلیبی کے نام سے مشہور ہیں جبکہ انہوں نے اسی نام سے بلاگ بھی بنایا ہوا ہے.