میرا کی کارستانیاں : نامور پاکستانی اداکارہ تو بڑی پہنچی ہوئی چیز نکلی ، کس سے اور کیسے کھڑے کھڑے ایک لاکھ بٹور لیے ؟ متاثرہ شخص دہائیاں دیتا تھانے پہنچ گیا

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا کے خلاف ایونٹ پر رقم موصول کرنے کے باوجود نہ پہنچنے اور دھمکیاں دینے پر تھانہ اقبال ٹاون میں درخواست دے گئی ہے۔عابد نامی شخص نے تھانہ اقبال ٹاون میں درخواست دی کہ میرا نے ان کے اسلام آباد ایونٹ میں رقم لے کر شرکت نہیں کی۔

میرا کو ایک لاکھ ایڈوانس ان کے والد کے ذریعے دیا اور کراچی سے اسلام آباد کی ٹکٹیں بھی دیں لیکن میرا تقریب میں نہیں پہنچیں اور اب میرا اب رقم بھی واپس نہیں کر رہی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے۔ درخواست گذار کا مزید کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے میرا کو اقبال ٹاون کے ایک کیفے میں ایڈوانس رقم ان کے بھائی اور والد کی موجودگی میں ادا کی گئی۔کوشش کے باوجود میرا نے ایونٹ میں شرکت نہیں کی بلکہ وہ ایئر پورٹ سے کسی اور کے ساتھ چلی گئی۔جب میں نے رقم واپسی کا تقاضا کیا تو مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے۔