مسٹربچن اورشاہ رخ خان کے بعد اب بالی ووڈ کا اگلا ڈان کون سا اداکار ہوگا ؟ مداحوں کیلئے حیران کن خبر

ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ ہیرو رنبیر کپور کو یوں تو چاکلیٹی ہیرو قرار دیا جاتا ہے، تاہم جلد ہی وہ انڈسٹری کے نئے ڈان بنتے دکھائی دیں گے۔جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور آنے والی کرائم تھرلرفلم ’ڈان‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ شاہ رخ خان آخری بار اپنی کامیاب فلم سیریز ڈان کی تیسری فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، لیکن اب خبریں آ رہی ہیں کہ ان کی جگہ رنبیر کپور کو کاسٹ کیا جائے گا۔فلم فیئر کے مطابق اطلاعات ہیں کہ رنبیر کپور ڈان سیریز کی تیسری فلم میں شاہ رخ خان کی جگہ ایکشن میں دکھائی دیں گےاگرچہ تاحال فلم کی ٹیم نے ڈان تھری کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں فلم کی ٹیم باضابطہ اعلان کرکے آئندہ سال تک فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ‘ڈان’ سیریز کی پہلی فلم 2006 میں ریلیز کی گئی تھی، فلم میں شاہ رخ خان، پریانکا چوپڑا، ارجن رامپال، بومن ایرانی اور اوم پوری سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے تھے۔یہ فلم دراصل 1978 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم ‘ڈان’ کا ریمیک تھی۔1978میں ریلیز ہونے والی فلم میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم کو سلمان خان کے والد سلیم خان اور فرحان اختر کے والد جاوید اختر نے بنایا تھا۔اسی فلم کا 2006 میں فرحان اختر اور شاہ رخ خان نے ‘ڈان’ کے نام سے ہی ریمیک بنایا، جس کی کامیابی کے بعد اس سیریز کی دوسری فلم ‘ڈان ٹو’ 2011 میں ریلیز کی گئی۔ڈان ٹو’ میں بھی شاہ رخ خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئیں تھیں، جب کہ دیگر کاسٹ میں لارا دتا، ہریتھک روشن، کنال کپور، اوم پوری اور بومن ایرانی شامل تھے۔