پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میرتو چھا گئے ۔۔۔ دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے ’’ہیملیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں،

بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ احد کو حال ہی میں ڈرامے ’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ اسٹوری‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ہیملیٹ‘‘ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا۔ اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔واضح رہے کہ 22 ویں بیٹی مچل ایوارڈ کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو منعقد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل یہ بھی خبر آئی تھی کہ اداکارہ سجل علی اور فن کار احد رضا میر کی منگنی ہوگئیاداکارہ سجل علی اور گلوکار احد رضا میر کی منگنی ہوگئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر باضابطہ منگنی کا اعلان کر دیا۔فنکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت ہی خاص دن ہے اور ہمارے خاندان، دوستوں اور مداحوں کی دعاؤں سے یہ دن اور بھی خاص بن جائے گا۔دونوں ستاروں کے درمیان منگنی کی خبر ملتے ہی ان کو مبارک باد کے پیغاموں کا تانتا بندھ گیا اور لوگوں نے دونوں سجل علی اور احمد میر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور اب یہ خبر ہے کہ ’ہیملیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔