بریکنگ نیوز :پاکستان کے نامور گلوکار کے کنسرٹ میں بھگدڑ ۔۔۔۔افسوسناک اطلاعات موصول

ملتان (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما اور پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ میں جھگڑا ہو گیا ۔ جھگڑا میوزک شائقین اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان ہوا ۔جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے کئی نوجوان زخمی ہو گئے ۔ کنسرٹ میں ابرارالحق پرفارم کر رہے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں معروف گلوکار ابرار الحق کے میوزک کنسرٹ کےدوران شائقین اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔ملتان کے علاقے پرانا شجاع آباد روڈ پر ایک ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا انعقاد کرایا گیا تھا۔جس میں گلوکار ابرار الحق پرفارم کر رہے تھے۔اس دوران کچھ منچلے نوجوان ڈانس کرنے کے لیے اسٹیج پر چڑھ گئے۔جس سے انتظامیہ اور نوجوانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا۔جھگڑے کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس سے کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے۔جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔جس کے بعد انتظامیہ نےپولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا اور لائٹیں بند کرد ی گئیں۔دوسری جانب جھگڑے کےبعد ابرار الحق کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔