رشی کپور کو کینسر ہے یا نہیں ؟ بالی ووڈ اداکار نے اپنی بیماری سے متعلق بتا دیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار رشی کپورکو کینسرہے ۔ رشی کپورکو نے اپنے بیماری کے حوالے سے تصدیق کر دی ۔ رشی کپور کا کہنا ہے کہ مجھے کینسر ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔ امید ہے کہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا اور بہت جلد بھارت واپس آؤں گا ۔

رشی کپور کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ علاج کے لئے امریکہ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے اپنی بیماری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میری بیماری کا باقاعدہ علاج جاری ہے جس کا طریقہ کار بہت طویل اور پیچیدہ ہے جس کے لیے بہت صبر درکار ہے اور بد قسمتی سے مجھ میں صبر کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پوری اُمید ہے کہ میں بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گا اور اگر خدا نے چاہا تو میں بہت جلد بھارت واپس آجاؤں گا۔واضح رہے کہ رشی کپور نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ علاج کی غرض سے کچھ دنوں کے لیے امریکا جا رہے ہیں ۔تاہم اُن کے بیان کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ امریکا گئے ہوئے ہیں۔رشی کپور کے بیان کے بعد اُن کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی شوہرکے سرطان میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں کینسر ایک آسمانی برج (برج سرطان) ہی رہ جائے گا۔یاد رہے کہ نیتو سنگھ،رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیویارک میں منایا تھا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹا گرام پر شیئر کرکے کیا تھا۔