انٹرنیٹ اتنا تیز ہو گا جیسے سورج کی کرنیں پاکستان میں 4G کے بعد اب انٹرنیٹ کی کونسی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی گئی ؟موبائل صارفین کیلئے سب سے بڑی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) موبائل کمپنی ٹیلی نار نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے کراچی، لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4.5 جی موبائل انٹرنیٹ متعارف کروا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کاکہناہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل فون صارفین کو تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ ئے گی اور

ڈاون لوڈنگ کی سپیڈ حیران کن طور پر تیز ہو جائے گی ۔ کمپنی کا کہناتھا کہ ہم نے 4.5 جی کو متعارف کروا دیا ہے جو کہ مستقبل میں 5جی کی جانب بڑھنے کیلئے ایک بڑا قدم ہو گا ۔ اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو تیز تر اپ لوڈنگ اور ڈاﺅن لوڈنگ اسپیڈ کے ساتھ دیگر ویب سروسز کی سپیڈ میں نمایاں تیزی محسوس ہوگی، تاہم موبائل آپریٹر کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ 4.5 جی میں ڈاﺅن لوڈ یا اپ لوڈنگ اسپیڈ کیا ہوگی۔ اس کمپنی کے تمام 4 جی صارفین کو اس نئی ٹیکالوجی کی تیز تر رفتار مطابقت رکھنے والے فونز میں خودکار طور پر مل جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 4.5 جی فیچرز کو کراچی، لاہور، راولپنڈ یاور اسلام آباد میں ایکٹیویٹ کیا جاچکا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ جدید ایل ٹی وی نیٹ ورک کو مزید تیز کرنے کی جانب قدم ہے اور اس وقت اس کے 80 فیصد صارفین تھری یا فورجی استعمال کررہے ہیں اور یہ نئی ٹیکنالوجی کسی سنگ میل سے کم نہیں۔پاکستان میں اس سے پہلے 4.5 جی انٹرنیٹ سروس کو گزشتہ سال وائی ٹرائب نے متعارف کرایا تھا جو کہ گھریلو صارفین کے لیے براڈ بینڈ پیکجز کی صورت میں دستیاب تھی۔