موٹروے پولیس نے سفر کرنیوالے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) موٹرویز پر سفر کرنا انتہائی آسان اور تیزرفتار بھی ہے لیکن بسا اوقات کسی پریشانی یا گاڑی وغیرہ کے خراب ہونے کی وجہ سے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے لیکن اب موٹروے پولیس نے شہریوں کی سہولت اور رابطے میں آسانیاں پیداکرنے کے لیے موبائل ایپ لانچ کردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ ایپ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور موٹروے پولیس کے اشتراک سے لانچ کی گئی ۔

لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعیدنے کہا کہ موٹروے پولیس نے 65 دنوں میں جو کام کیا، وہ قابل فخر ہے۔پولیس حکام کے مطابق موبائل ایپ کی مدد سے شہری موسم کی صورتحال ، سڑکوں کی بندش اور متبادل راستوں سمیت خطرناک موڑوں کی صورتحال سے بھی آگاہ رہیں گے ۔