گوگل نے بھی نیا سمارٹ فون متعارف کروادیا، ا ن میں کونسے فیچرز ہیں؟ پتہ چل گیا

نیویارک(ویب ڈیسک) معروف سرچ انجن گوگل نے بھی اپنانیااور جدید سمارٹ فون متعارف کروادیا۔ پکسل ایکس ایل تھری نامی سمارٹ فون کی اسکرین 6.3 انچ ہے جبکہ بیک کیمرہ 12 میگا پکس اور فرنٹ 8 میگا پکسل ہے، اس کی سٹوریج 128 جی بی جبکہ اس کے کیمرے ، بیٹیری اور دیگر فیچرز پرانے سیٹ کے مقابلے میں کافی بہتر ہیں۔

گوگل نے نئے اسمارٹ فون میں فون کال کوالٹی کا فیچر متعارف کروایا، صارف کے پاس جب کوئی کال آئے گی تو سکرین پر ایک بٹن نظر آئے گا جس کو دبانے کے بعد کالر کی آواز فون قریب لائے بغیر ہی صاف سنائی دے گی۔
کمپنی نے گوگل پکسل ایکس ایل کی قیمت 850 امریکی ڈالر اسی طرح پکسل کی قیمت 650 امریکی ڈالر مقرر کی گئی جن کی مارکیٹ میں فروخت یکم نومبر سے شروع ہوگی۔