فیس بک نے بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔۔۔صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)فیس بک انتظامیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک جلد ہی موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی بھی فراہم کرے گا، انتظامیہ کہ مطابق فیس بک کی مرکزی ایپ میں جلد ہی

’کلائمٹ سائنس انفارمیشن سینٹر‘ کا آغاز ہوگا۔کائمنٹ سائنس انفارمیشن سینٹر کی بدولت فیس بک صارفین آب و ہوا میں تبدیلی کی بروقت اور درست معلومات حاصل کرسکیں گے۔فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے 2 کروڑ سے زائد صارفین کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ پانچ برس کے دوران سوئٹرزلینڈ کے قدیمی گلیشیئر کا 10 فیصد حصّہ ریکارڈ تیزی سے پگل گیا جبکہ گزشتہ برس اگست میں یورپی ملک آئس لینڈ میں ایک 700 سال قدیم گلیشیئر پگھل کر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔ فیس بک گاہے بگاہے فیس بک تبدیلیاں کرتا رہتا ہے ۔یاد رہے کہ فیس بک نے تنقيد اور بڑے اسکينڈلز کے بعد اہم تبديليوں کا اعلان کیا تھا۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق صارفين کي پرائيويسي پر خصوصي توجہ دي جائے گی، میسنجر پر بھيجے گئے ميسج اب فيس بک خود بھي نہيں پڑھ سکے گا،اس کے علاوہ فیس بک کی ايپ کو واٹس ايپ ميں مکمل طور پر ضم بھي کيا جارہا ہے۔انسٹا گرام کی پوسٹ پر لائیکس بھی صرف صارف خود دیکھ سکے گا۔بھارت کے بعد ديگر ممالک ميں بھی واٹس ايپ کے ذريعے ادائيگی ممکن ہوسکے گی۔ مارک زکا برگ نے کہا ہے کہ فيس بک انفرا اسٹرکچر ميں پرائيويسي کو بہتر بنانے کي کوشش کر رہا ہے ليکن يہ سب راتوں رات ممکن نہيں ہوسکتا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ فيس بک اب نيلا نہيں رہے گا اور اس کو آئی میسجز جیسا بنانے کا سوچ رہے ہیں۔