انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔!!!ایپل صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نیویارک(ویب ڈیسک)ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کا نیا ورژن آئی او ایس 14اچانک متعارف کروا کے ایپ ڈویلپرز کو غصہ چڑھا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق منگل کے روز ایپل کی طرف سے اچانک اعلان کیا گیا کہ اگلے دن بدھ کے روز وہ آئی او ایس 14ریلیز کرنے جا رہی ہے،


جس پر ایپ ڈویلپرز سر پکڑ کر بیٹھ گئے کیونکہ ایپل کی طرف سے انہیں اپنی ایپلی کیشنز کو آئی او ایس 14سے ہم آہنگ کرنے کا وقت بھی نہیں دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 14رواں سال کے آخر میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کمپنی کی طرف سے اسے قبل از وقت ہی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ایپ ڈویلپرز کی طرف سے ایپل کے اس اقدام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایرون ٹیونی نامی ایک ڈویلپر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”میں ایپل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے آئی او ایس 14ریلیز کرتے ہوئے ایپ ڈویلپرز کو صرف 24گھنٹے کا نوٹس دیا، اتنے کم وقت میں کوئی بھی ڈویلپر اپنی ایپلی کیشنز کو آئی او ایس 14کے فیچرز سے ہم آہنگ نہیں کر سکتا۔“