7000ایم اے ایچ بیٹری اور 64میگا پکسل کیمرے سے لیس، سام سنگ کا نیا فون متعارف، اسکے فیچرز اور قیمت آپ کو دنگ کر ڈالیں گی

سیؤل (ویب ڈیسک) سام سنگ نے اپنا سب سے طاقتور بیٹری والا فون گلیکسی ایم 51 متعارف کرادیا ہے۔ درحقیقت گلیکسی ایم سیریز کے فونز طاقتور بیٹری کے لیے ہی زیادہ جانے جاتے ہیں مگر ایم 51 تو اس وقت دستیاب دیگر تمام مشہور کمپنیوں سے بھی زیادہ طاقتور بیٹری سے لیس ہے۔

فیچرز کے لحاظ سے اسے مڈرینج فون قرار دیا جاسکا ہے، تاہم کمپنی نے اسے ‘مونسٹر’ فون قرار دیا ہے۔ اس فون میں 6.7 انچ کا سپر امولیڈ پلس ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوش سپورٹ کے سااتھ دیا گیا ہے جس میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں موجود ہے۔ فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 730 جی پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے۔ فنگرپرنٹ ریڈر دائیں جانب ہے جبکہ ہیڈفون جیک کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور ہاں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی دی گئی ہے جس سے اسٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ تاہم فون کی خاص بات 7000 ایم اے ای کی طاقتور بیٹری ہی ہے جس کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، جبکہ ریورس وائرڈ چارجنگ کا فیچچر بھی موجود ہے۔ یعنی اس فون کو دیگر ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے بس ان میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ہونی چاہیے۔ کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ صفر سے سو فیصد بیٹری 115 منٹ میں چارج کی جاسکتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس بیٹری سے لگاتار 64 گھنٹے بات کی جاسکتی ہے، 24 گھنٹے انٹرنیٹ استعمال کیا جاسکتا ہے، 34 گھنٹے ویڈیو پلے کی جاسکتی ہے جبکہ 182 گھنٹے تک میوزک سنا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ 64 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو (ایکسٹریم کلوز اپ کے لیے) اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہیں۔ اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جس کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 340 ڈالرز (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 370 ڈالرز (61 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔