ہُنڈا سِوک کو ٹکر دینے کے لیے پاکستان میں نئی گاڑی آنے کو تیار۔۔!! قیمت اور خصوصیات ایسی کہ پاکستانیوں نے ابھی سے بُکنگ شروع کروا دی، گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان میں گاڑیوں کا شوق رکھنے والے افراد کی کوئی کمی نہیں اور یہی ایک وجہ ہے کہ یہاں پر بہترین سے بہترین گاڑی فروخت کیلئے پیش کی جاتی ہے تاہم جوں جوں غیر ملکی کمپنیاں اپنی پراڈکٹس فروخت کیلئے پیش کر رہی ہیں اس سے مارکیٹ میں مقابلہ بڑھ رہاہے

جس سے صارفین کو سہولت مل رہی ہے کیونکہ انہیں مختلف گاڑیوں کے ساتھ بہترین فیچرز بھی میسر آ رہے ہیں اور کاروبار وسعت اختیار کرتا جارہا ہے تاہم لاک ڈاﺅن نے موٹر انڈسٹری پر بھی بری طرح اثر ڈالا ہے ۔’’پرو پاکستانی ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کے دلدادہ افراد کیلئے ایک اور خوشخبری یہ آ رہی ہے کہ گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی “ کیا موٹرز “ (KIA) اپنی شاندار گاڑی ” سیراٹو“ اس سال کے آخر میں پاکستان میں لانچ کرنے جارہاہے ، سیراٹو درمیانے درجے کی فیملی کار ہے جو کہ پاکستانی مارکیٹ میں ہونڈ ا کی مشہور زمانہ ” سویک “ ٹیوٹا کرولا اور ہنڈائے کی اٹلانٹا کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہے ۔اس گاڑی کی قیمت ممکنہ طور پر پاکستان میں 31 لاکھ سے 37 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔رپورٹس کے مطابق ” سیراٹو “ چار سلینڈر 1600 سی سی کے طاقتو ر انجن سے لیس ہے جو کہ 123 ہارس پاور کے ساتھ ساتھ 154 نیوٹن میٹر ٹارک کی صلاحیت کا حامل ہے ۔اس گاڑی میں 6 سپیڈ مینول اور خود کار گیئر باکس دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ” کیا لکی موٹرز “ کی جانب سے جانچ کیلئے چند گاڑیاں بھی لائی جارہی ہیں ۔چوتھی جنریشن کی یہ ” سیراٹو “ گاڑی نارتھ امریکہ میں ” کیا فورٹ “ کے نام سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ چین میں اس گاڑی کا نام ” کیا کے 3 “ ہے ، یہ گاڑی 2018 میں نارتھ امریکہ کے شہر” ڈیٹریوٹ “ایک تقریب کے دوران متعارف کروائی گئی تھی ۔سیراٹو میں ہیڈ لائٹس آٹو میٹک دی گئی ہیں جبکہ اس میں ٹلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیرنگ نصب کیا گیاہے جو کہ گاڑی کی چال کو مزید ڈرائیور فرینڈلی بناتا ہے اس میں ٹرنک لائٹ بھی دی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ ڈیش بورڈ میں 8 انچ کی بڑی انفوٹیمنٹ سکرین دی گئی ہے جو کہ دوران سفر موسیقی کے ذریعے مزید خوبصورت احساس فراہم کرتی ہے ۔اس گاڑی میں کروز کنٹرول دیا گیاہے جو کہ آپ کے لمبے سفر کے دوران نہایت اہم ترین فیچر سمجھا جاتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنی سہولت کے مطابق رفتار پر اسے لگانے کے بعد آپ اپنے پاﺅں کو ایکسلریٹر سے ہٹا کر نہایت کمفرٹیبل محسوس کر سکتے ہیں ۔سیراٹو میں ملٹی میڈیا سٹیرنگ بھی متعارف کروایا گیاہے جس کے ذریعے آپ والیم کنٹرول کر سکتے ہیں ۔اس گاڑی کی قیمت ممکنہ طور پر پاکستان میں 31 لاکھ سے 37 لاکھ کے درمیان ہو سکتی ہے۔